20

طلبا ہوجائیں تیار، اب رٹہ سسٹم نہیں چلے گا

 پنجاب بھر کے 38 ہزار پرائمری سکولوں میں طریقہ تدریس تبدیل کردیا گیا، 29 نومبر سے نئے طریقہ کار کے تحت پڑھائی ہو گی۔ ہر بچے کا پروفائل بنے گا جبکہ کسی بھی مضمون میں کمزور بچے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں میں رٹہ سسٹم کی حوصلہ شکنی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پنجاب بھر کے 38 ہزار پرائمری سکولوں میں طریقہ تدریس تبدیل کردیا گیا ہے۔ 29 نومبر سے پرائمری سکولوں میں نیا طریقہ تدریس اپنایا جائے گا۔ بچوں کو پڑھانے کیلئے فارمیٹو ایسسمنٹ کے طریقہ کار کو ترجیح دی جائے گی۔

ماسٹر ٹریننرز اپنے اپنے اضلاع میں اساتذہ کو تربیت دیں گے۔ آئندہ سال پرائمری اورمڈل کا امتحان فارمیٹو ایسسمنٹ کے تحت ہی لیا جائے گا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں