رمضان اسپیشل: چکن فروٹ سلاد سے افطار کے دسترخوان کا مزہ بڑھائیں

رمضان اسپیشل: چکن فروٹ سلاد سے افطار کے دسترخوان کا مزہ بڑھائیں

اجزاء :

مرغی کی چھوٹی چھوٹی بوٹیاں (اُبلی ہوئی) 2 پیالی، کریم پنیر4کھانے کے چمچے، مایونیز½پیالی، کریم(پھینٹی ہوئی)2کھانے کے چمچے، ملے جلے پھل ایک پیالی، سیب(چھوٹا کٹا ہوا)ایک عدد، کٹی ہوئی کالی مرچ ½چائے کا چمچہ، بادام(باریک کٹے ہوئے)4کھانے کے چمچے، چینی ایک کھانے کا چمچہ۔

ترکیب :

ایک صاف پیالے میں پنیر اور مایونیز یکجان کرلیں۔

اس میں باقی تمام درج بالا اجزاء اچھی طرح ملاکر فریج میں رکھ دیں،اسے ٹھنڈا کرکے پیش کریں۔