بھارت: بالی وڈ کے معروف اداکار منوج کمار 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بھارتی
میڈیا کے مطابق اداکار منوج کمار کو طبعیت خراب ہونے پر ممبئی کےکوکیلا
بین دھیرو بائی امبانی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں دل سے متعلق
پیچیدگیوں کی وجہ سے جمعہ کی صبح ان کا انتقال ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفیکیٹ میں پھپڑوں کی خرابی بھی اداکار کی موت کی وجہ بتائی گئی ہے۔
اداکار کی موت پر فلم انڈسٹری کے ساتھ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
واضح
رہے کہ اداکار منوج کمار پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے علاقے ایبٹ
آباد میں 4 جولائی 1937 کو پیدا ہوئے تھے اور پاکستان اور بھارت کی
علیحدگی کے بعد ان کی فیملی بھارت منتقل ہو گئی تھی، ا نہوں نے 1957 میں
بالی وڈ کی فلم فیشن سے ڈیبیو کیا تھا، 1965 میں ان کی فلم گمنام اتنی ہٹ
ہوئی کہ کھڑکی توڑ بزنس کیا اور 2.6 کروڑ روپے کمائے۔
اس
کے علاوہ منوج کمار نے اپنی فلم روٹی کپڑا اور مکان کے لیے 1975 میں فلم
فیئر ایوارڈز میں بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ جیتا تھا جب کہ وہ سیاسی
جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما بھی رہے۔
منوج
کمار کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ترین اداکاروں میں ہوتا ہے اور
انہیں بھارت کے سب سے بڑے سول اعزاز پدما شری اور بھارتی سنیما کے سب سے
بڑے اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔