بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے شوہر سیف علی خان اور دونوں بیٹوں تیمور اور جہانگیر علی خان کے ہمراہ افریقی ملک تنزانیہ میں چھٹیاں گزارنے کی نئی تصاویر جاری کی ہیں، جبکہ انہوں نے ہولی کے موقع پر اپنے چاہنے والوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
اداکارہ اپنے کریو پروموشن کیلیے اپنی فیملی کے ہمراہ بیرون ملک میں خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔
کرینہ کپور نے اپنے انسٹاگرام پر کئی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ شوہر اور بچوں کے ساتھ موجود ہیں، کیمرے سے لی گئی تصاویر میں ان کے چہرے دوسری جانب ہیں، جبکہ اس موقع پر کریو بھی موجود ہے۔
اس موقع پرسیف علی خان لائٹ گرین شرٹ اور گرے ٹراؤزر میں ہیں جبکہ کرینہ نے بلیو شرٹ اور جینز زیب تن کر رکھی ہے۔
کرینہ کپور نے تصاویر کے کیپشن میں دعائیہ کلمات لکھتے ہوئے کہا کہ آپ کے اوپر موجود آسمان یونہی ہمیشہ نیلگوں رہیں، میرے کریو کی جانب سے آپ سب کو ہولی مبارک۔
واضح رہے کہ کرینہ اپنی آئندہ آنیوالی فلم کریو کی ریلیز کی منتظر ہیں، ہدایتکار راجیش اے کرشنن کی اس فلم میں انہوں نے تبو اور کیرتی سینن کے ساتھ ایئرہوسٹیس کا کردار ادا کیا ہے۔
(روزنامہ راستہ)
پنجاب کے شہر فیصل آباد میں 18 سالہ نوجوان نے 35 سالہ کزن سے پسند کی شادی کرلی جس کے انٹرنیٹ پر خوب چرچے ہیں۔
ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں فیصل آباد کے شہزاد اور کومل نے بتایا کہ ان کی شادی کوئی آسان نہیں تھی، عمروں کے فرق کے باعث دونوں میاں بیوی کو اپنے گھروالوں کو منانا خاصا دقت طلب رہا۔35 سالہ کومل نے ڈیجیٹل انٹرویو کے دوران بتایا کہ ’شہزاد اور میں آپس میں کزن ہیں، شہزاد کو مجھ سے محبت ہوئی اور پھر میں بھی ان سے محبت کرنے لگی جس کے بعد ہم دونوں نے شادی کرلی‘
ممبئی:(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ اور حکمران جماعت بی جے پی کی رہنما سونالی پھوگاٹ کا دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 43 سالہ پھوگاٹ اپنے عملے کے چند ارکان کے ساتھ گوا گئیں، ان کا انتقال گرینڈ لیونی ریزورٹ، انجونا میں ہوا، جہاں وہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے گئی تھیں۔
پھوگاٹ کی پیدائش ہریانہ کے فتح آباد کے گاؤں بھوتن میں ایک متوسط گھرانے میں ہوئی تھی، ہریانہ سے آدم پور حلقہ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر کلدیپ بشنوئی کے خلاف 2019 کا اسمبلی الیکشن لڑا تھا، جو حال ہی میں کانگریس سے بی جے پی میں چلے گئے تھے، آدم پور کے رکن اسمبلی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد بشنوئی نے اپنی حریف سونالی پھوگاٹ سے مخالفت ختم کردی۔
43 سالہ اداکار نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 2019 میں کیا، جب وہ کلدیپ بشنوئی کے خلاف براہ راست مقابلہ میں اتریں جو تین بار کے ایم ایل اے اور دو بار کے سابق وزیر اعلیٰ بھجن لال کے بیٹے ہیں۔
نیویارک: (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ سیریز گیم آف تھرونز کا پریکوئل 'ہاؤس آف ڈریگن' نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی۔افسانوی کہانیوں پر مبنی ہاؤس آف ڈریگن کی پہلی قسط ریلیز ہوتے ہی شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب ہوگئی، سیریز کے ریلیز ہوتے ہی امریکہ میں ایک بڑی تعداد نے سیریز کو نشر کرنے والی آفیشل سٹریمنگ ایپلیکیشن ایچ بی او میکس کا رُخ کیا جس سے چینل کی ایپلیکیشن ڈاؤن ہوگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریباً 3 ہزار صارفین کو سیریز دیکھنے میں مشکلات کا سامنا رہا جس کے باعث شائقین مایوس نظر آئے اور ٹوئٹر پر شکایتوں کا انبار لگا دیا۔
یاد رہے کہ اربوں ڈالرز کا بزنس کرنے والی گیم آف تھرونز امریکی میڈیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ اسٹریم کی جانے والی سیریز تھی جس کو بلاک بسٹر قراردیا گیا تھا جبکہ ہاؤس آف ڈریگن سے بھی فلم بینوں کو اسی کامیابی کی اُمید ہے۔
ہاؤس آف ڈریگن میں جارج مارٹن کی ناول سیریز اے سونگ آف آئس اینڈ فائر پر مبنی ہےجس میں قدیم دور کی مکمل دنیا پیش کی گئی ہےتاہم اس کی کہانی گزشتہ سیریز سے مختلف بتائی جا رہی ہے۔
کراچی: (ویب ڈیسک) ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سائرہ یوسف کا ایک انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنی خوبصورتی کے حوالے سے بات کرتے نظر آرہی ہیں۔میزبان کے سوال کے جواب میں سائرہ یوسف نے بتایا کہ میری دادی کہتی تھیں کہ چائے مت پیو سانولی ہو جاؤ گی۔
ادکارہ و ماڈل نے مزید کہا لیکن یہ سچ نہیں ہے، میں بہت چائے پیتی ہوں اور میرا نہیں خیال کہ کوئی بھی چیز رنگت پر اثر ڈالتی ہے۔
کراچی: گائیکی کا ایک اور عہد تمام، پاکستان کی عظیم گلوکارہ بلبل پاکستان نیرہ نور انتقال کر گئیں۔بلبل پاکستان کے نام سے مشہور پاکستان کی لیجنڈ گلوکار ہ نیرہ نور کا 71 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال ہوا۔نیرہ نور کے خاندانی ذرائع کے مطابق گلوکارہ پچھلے چند روز سے بیمار تھیں اور کراچی میں ہی زیرعلاج تھیں، گلوکارہ کے انتقال کی تصدیق ان کے بھتیجے نے ٹوئٹر پر کی اور بتایا کہ میری تائی جہانِ فانی سے کوچ کر گئی ہیں۔نیرہ نور کی نماز جنازہ مسجد و امام بارگاہ یثرب ڈیفنس کراچی میں ادا کی گئی اور تدفین ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں کی گئی۔نیرہ نور کی منفرد آواز پاکستانی موسیقی کی پہچان ہے، 3 نومبر 1950 کو بھارتی ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں پیدا ہونے والی گلوکارہ قیام پاکستان کے بعد خاندان کے ہمراہ پاکستان منتقل ہوئیں اور کراچی میں سکونت اختیار کی۔ابتدائی دنوں میں بیگم اختر اور کانن دیوی کی گلوکاری کا ان پر اثر تھا اور جب ریڈیو پاکستان کے لیے گلوکاری کی تو نیرہ نور اس وقت نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کی طالبہ تھیں۔نیرہ نور نے فیض احمد فیض کے کلام کو عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے اپنی گلوکاری کے لیے ہمیشہ نہایت خوبصورت شاعری کا انتخاب کیا۔بلبل پاکستان نے متعدد ٹی وی سیریلز کے لیے بھی گیت گائے اور ان کے گائے ملی نغمے بھی بہت مشہور ہوئے، نیرہ نور نے 2012 میں پیشہ وارانہ گائیکی کوخیر باد کہہ دیا۔نیرہ نور کو متعدد قومی اعزازات سے نوازا گیا، انہیں 2006 میں صدر پاکستان نے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ کے ساتھ بلبل پاکستان کے خطاب سے نوازا تھا۔ اس کے علاوہ نیرہ نور کو 1973 میں نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے لیجنڈ گلوکارہ بلبل پاکستان نیرہ نور کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ گلوکارہ نیرہ نور کا انتقال موسیقی کی دنیا کے لیے ایک نا قابل تلافی نقصان ہے۔
وزیر اعظم نے لکھا نیرہ نور اپنی آواز میں ترنم اور سوز کی وجہ سے خاص پہچان رکھتی تھیں، غزل ہو یا گیت، نیرہ نور نے جو بھی گایا کمال گایا۔
شہباز شریف نے کہا نیرہ نور کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوگا، اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مرحومہ کو جنت میں جگہ عطا فرمائے۔
کراچی: (ویب ڈیسک) اداکارہ اور گلوکار عاصم اظہر کی منگیتر میرب علی نے تصویر پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔میرب نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انھیں پھولوں کے پاس کھڑے مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس تصویر پر جہاں کئی سوشل میڈیا صارفین نے میرب کی تعریف کی وہیں ارسلان نامی صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ "صرف 3 ڈرپس کی ضرورت ہے"۔
لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر اہم شخصیات یا سپر سٹارز کے ہم شکل ملنے کے چرچے نئی بات نہیں ان دنوں بھی سوشل میڈیا پر اداکارہ سجل علی کی ہمشکل کے چرچے ہیں جن کی تصاویر صارفین سجل کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔سجل علی کی ہم شکل لڑکی کا نام فی الحال واضح نہیں ہے کیوں کہ جس اکاؤنٹ سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سجل علی سے مشابہ لڑکی کی تصاویر شیئر کی جاتی ہیں اس اکاؤنٹ میں لڑکی کا نام queenndaroo درج ہے۔