بالی وڈ اسٹار کپل ابھیشیک بچن اور ایشوریا کا ازدواجی رشتہ ان دنوں بھارتی میڈیا پر موضوع بحث بناہوا ہے اور  بھارتی میڈیا  ابھیشیک اور ایشوریا کے ساتھ ساتھ بچن خاندان کی بھی ہر حرکات و سکنات پر نظریں جمائے ہوئے ہے۔
اس دوران مختلف بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ابھیشیک بچن نے اس بار  آرادھیا بچن کو ان کی 13 ویں سالگرہ پر مبارکباد تک نہیں دی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آرادھیا بچن رواں ماہ  نومبر کی 16  تاریخ کو 13 برس کی ہوئی ہیں لیکن اس موقع ایشوریا اور ابھیشیک دونوں کی جانب سے ہی سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی گئی۔
اگرچہ ابھیشیک نے اپنی بیٹی کی سالگرہ پر کوئی سوشل میڈیا پوسٹ شیئر نہیں لیکن حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران ابھیشیک  آرادھیا کے بچپن کی کتاب  کا ذکر کرنا نہ بھولے۔
اپنی نئی فلم پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آرادھیا کے بچپن میں ان کی نظر آرادھیا کی ایک کتاب پر پڑی تھی جس میں courage پر بات کی گئی تھی اسی کتاب سے انہیں مدد اور ہمت  جاری رکھنے کا حوصلہ  ملا ۔
واضح رہے کہ ان دنوں جہاں ابھیشیک ایشوریا کی عوامی مقامات پر علیحدہ علیحدہ اینٹری دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبروں کو طول دے رہی ہے وہیں ایشوریا آرادھیا کے ساتھ بچن فیملی کے بجائے اپنی والدہ کے گھر رہائش پذیر ہیں، دونوں خاندانوں کی جانب سے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تصدیق سامنے نہیں آسکی ہے۔
 ایشوریا ابھیشیک کوکئی عرصے  سے ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا ہے۔
Card image cap
اے آر رحمان کی اہلیہ کا شادی کے 29 سال بعد شوہر سے علیحدگی کا اعلان

بھارت کے معروف موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو نے شادی کے 29 سال بعد شوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سائرہ بانو  کی وکیل وندنا شاہ کی جانب سے اے آر رحمان اور سائرہ  کی علیحدگی کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کئی سالوں کی شادی کے بعد سائرہ نے اپنے شوہر اے آر رحمان سے علیحدگی کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ان کے تعلقات میں پیچیدگی کے باعث کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایک دوسرے کے لیے گہری محبت کے باوجودجوڑے نے محسوس کیا کہ تلخی اور مشکلات کے باعث ان کے درمیان ایک ایسا فاصلہ پیدا ہو گیا ہے جسے اس وقت دونوں فریق ختم کرنے سے قاصر ہیں۔
سائرہ نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اس مشکل وقت میں ان کی پرائیویسی اور جذبات کا احترام کریں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اے آر رحمان نے 12 مارچ 1995 کو سائرہ بانو سے شادی کی تھی، جوڑے کے تین بچے ہیں۔
اے آر رحمان اور سائرہ کی ارینج میرج ہوئی تھی، موسیقار نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی والدہ نے سائرہ سے شادی کرائی تھی۔

Card image cap
بھارتی کامیڈین کرشنا کی اہلیہ اداکارہ کشمیرا امریکا میں کار حادثے میں زخمی

بھارتی کامیڈین کرشنا ابھیشیک کی اہلیہ اداکارہ کشمیرا شاہ امریکا میں کار حادثے میں معمولی زخمی ہوگئیں۔
کشمیرا شاہ  نے پیر کو انسٹاگرام پوسٹ میں کار سیٹ پر خون آلود ٹشوز کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے حادثے کی اطلاع اپنے مداحوں کو دی۔
انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اس حادثے کو خطرناک قرار دیتے ہوئے بتایا کہ حادثے کے وقت وہ گاڑی میں اکیلی تھیں ،انہوں نےخدا کا شکر ادا کیا کہ وہ زندہ بچ گئیں اور کہا کہ  یہ عجیب حادثہ تھا، کچھ بھی ہو سکتا تھا۔
کشمیرا نے پوسٹ میں اپنے شوہر کرشنا اور  بچوں کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ  سب کو بہت مس کررہی ہوں، مجھے گھر واپس آنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔ 
اداکارہ کی پوسٹ پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے ان کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا گیا۔تاہم کرشنا نے بعد میں اہلیہ کشمیرا کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے مداحوں کو  بتایا کہ وہ اب محفوظ ہیں اور بالکل ٹھیک ہیں۔
واضح رہے کہ کشمیرا شاہ  متعدد ہندی اور مراٹھی فلموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔ 
انہوں نے ریئلٹی شو بگ باس 1 اور نچ بلیے 3 میں بھی حصہ لیا تھا۔

Card image cap
بالی وڈ کا وہ معروف اداکار جسے ہوٹل کا بل دینے کیلئے اپنا موبائل بیچنا پڑا

بالی وڈ میں اسٹار کڈز یعنی بڑے اداکاروں کے بچے تو بچپن سے ہی عیش وعشرت کی زندگی بسر کررہے ہوتے ہیں لیکن کچھ ایسے بھی اداکار ہوتے ہیں جو سونے کا چمچ منہ میں لے کر پیدا نہیں ہوتے۔
چھوٹے علاقوں سے ممبئی آنے اور پھر بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے خواب دیکھنے والے غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے اداکار  اپنے حالات تبدیل کرنے لیے کافی جتن  کرتے ہیں۔
کچھ کو شہرت اور پیسا دونوں مل جاتا ہے جبکہ زیادہ تر پیچھے رہ جاتے ہیں۔
اپنی محنت سے بالی وڈ میں پہچان بنانے والے ایسے ہی ایک اداکار وکرانت میسی ہیں جنہوں نے مرزا پور، اور پھر 12th Fail جیسی کامیاب فلم میں جاندار اداکاری کرکے سب کے دل جیتے اور شہرت کی بلندی پر پہنچے۔
وکرانت شروع سے امیر نہیں تھے، انہوں نے حال ہی میں اپنے ماضی کے کچھ تلخ تجربات فینز کے ساتھ شیئر کیے۔
بھارتی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے وکرانت میسی نے بچپن میں اپنے والدین کو پیش مالی پریشانی کا ذکر بھی کیا۔
وکرانت نے بتایا کہ میں نے زندگی میں کافی نشیب و فراز دیکھے، ہم اچھی بھلی زندگی بسر کررہے تھے کہ اچانک ایک خاندانی تنازعہ کے نتیجے میں سب کچھ چلا گیا اور میرے پاس گودام میں رہنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔
انہوں نے ماضی کا قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ جب میں نے کمانا شروع کیا تومیرے پاس 5 ہزار روپے اکھٹے ہوئے، میں نے دوستوں کے ساتھ گووا گھومنے کا منصوبہ بنایا اور ہم نکل پڑے۔
وکرانت نے بتایا کہ ہم سب ایک ہوٹل میں ٹھہرے، ٹرپ کے آخری دن جب کمرا خالی کرنا تھا تو ہمارے پاس اس کا بل ادا کرنے کے پیسے نہیں تھے، میرے پاس ایک موبائل فون تھا اور اسے میں نے فروخت کر دیا تاکہ بل کی ادائیگی کرسکیں۔

Card image cap
ہمارے گھر میں صرف ایک اے سی تھا‘، سنجے کپور نے ماضی کی داستان سنادی

بالی وڈ اداکار سنجے کپور سینئر اداکار انیل کپور اور بونی کپور کے چھوٹے بھائی ہیں جب کہ کپور خاندان اس وقت  بالی وڈ میں اپنا ایک مقام بنائے ہوئے ہے۔
اس خاندان کا شمار ممبئی کے امیر ترین گھرانوں میں کیا جاتا ہے لیکن شروعات میں یہ امیر ترین خاندان بھی معمولی حیثیت رکھتا تھا۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران  اداکار سنجے کپور نے اپنے ماضی کے دنوں کو یاد کیا جب ان کے پاس رہنے کیلئے اچھا گھر اور سونے کیلئے ایک عدد بیڈ بھی نہیں تھا۔
دوران گفتگو سنجے کپور   نے انکشاف کیا کہ ’ہم چیمبور میں 2 بیڈ روم والے ایک اپارٹمنٹ میں رہتے تھے، دادی کے انتقال کے بعد دادا ہمارے پاس آگئے تھے  اور مجھے وہ کمرہ جو میں اپنی بہن رینا کے ساتھ شیئر کرتا تھا انہیں دینا پڑا‘ ۔
سنجے کپور نے بتایا کہ’ہم کمرے میں گدوں پر سوتے تھے، ہمارے گھر میں صرف ایک اے سی تھا جو میری ماں اور والد کے کمرے میں تھا، اس لیے میں کبھی کبھی رات کو ان کے کمرے میں صوفے پر سو جاتا تھا‘۔
اداکار نے اپنے والدین کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ’ میرے والدین اس وقت تک باہر  نہیں گئے جب تک کہ انہوں نے ہماری پوری فیملی کو باہر نہیں بھیج دیا،  انہوں نے ہمیں بہترین تعلیم دی‘۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں بونی کپور نے  بھی اپنے خاندان کی جدوجہد پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ میرے والد کو پرتھوی راج کپور ممبئی لائے تھے، میرے دادا نے  والد کو پرتھوی راج جی کے حوالے کر دیا کیونکہ میرے والد تقریباً 10-12 نوکریاں چھوڑ چکے تھے‘


شادی سے قبل اتنے افیئرز تھےکہ مسئلہ درپیش تھا کس سے شادی کی جائے: شتروگھن سنہا

بالی وڈ کے سینئر اداکار شتروگھن سنہا ماضی میں ایک ساتھ کئی خواتین کے ساتھ تعلقات میں رہنے کا اعتراف کرچکے ہیں۔
بھارتی میڈیا پر 2016 میں منعقدہ ایک تقریب میں شتروگھن سنہا کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے ان کے خواتین سے تعلقات اور پونم سنہا کے ساتھ شادی کے دن 3 گھنٹے تاخیر سے پہنچنے کو رپورٹ کیا گیاہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2016 میں جے پور لٹریچر فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے شتروگھن سنہا نے اپنی ذاتی زندگی کے اتار چڑھاؤ پر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ ’شادی سے پہلے میرا مسئلہ یہ نہیں تھا کہ کس سے شادی کی جائے بلکہ مسئلہ یہ درپیش تھا کہ کس سے شادی نہ کی جائے‘۔
اس تقریب کے شرکا کو  سینئر اداکار نے بتایا تھا کہ ’ ایک مرتبہ  اہلیہ  پونم مجھے رنگے ہاتھوں بھی پکڑچکی ہیں جس کے بعد انہوں نے وعدہ لیا تھا کہ میں  دوبارہ ایسا نہیں کروں گا اور میں پھر اس وعدے پر ہمیشہ قائم رہا کیوں کہ میں ایک عورت کے ساتھ زندگی گزارنا پسند کرتا ہوں‘ ۔
دوران گفتگو شتروگھن سنہا نے اس بات کا بھی اعتراف کیا تھا کہ میں ہر چیز میں تاخیر کردیتا ہوں اور یہی وجہ تھی کہ میں اپنی شادی کے دن بھی  تین گھنٹے  تاخیر سے پہنچا تھا۔
یاد رہے کہ شتروگھن سنہا اور پونم سنہا کی محبت کا آغاز 1965 میں چلتی ٹرین میں ہوا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان 14 سال تک گہری دوستی رہی اوربلآخر یہ دوستی شادی میں بدل گئی، شتروگھن سنہا اور پونم کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔
 ماضی میں ہی بھارتی میڈیا کو دیے گئے  انٹرویو میں، شتروگھن سنہا اہلیہ پونم سنہا کو  اپنے خاندان کیلئے ریڑھ کی ہڈی قرار دے چکے ہیں۔

اہلخانہ کو فلموں سے ریٹائرمنٹ کا بتایا تو سابقہ اہلیہ روپڑیں: عامر خان کا انکشاف

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان 3 دہائیوں تک بالی وڈ پر راج کرنے کے بعد چند سال قبل فلموں  سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے تھے لیکن جلدہی فلم ’ستارے زمین پر ‘کے ساتھ ایک بار پھر  دھماکے دار انٹری مارنے کو تیار ہیں۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران عامر خان نے فلموں  سے ریٹائرمنٹ کے اعلان اور اس فیصلے پر سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے جذباتی ہونے سے متعلق گفتگو کی۔
عامر خان نے بتایا کہ ’میں نے فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ مکمل ہونے سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا تھا، کووڈ کے بعد مجھے احساس ہوا کہ 18سال کی عمر سے شروع ہونے والے کیرئیر  نے  میری ساری توجہ سنیما اور فلموں پر ہی مرکوز رکھی، اس دوران میں خاندان کو وقت ہی نہ دے سکا حتیٰ کہ دونوں سابقہ اہلیہ کو بھی زیادہ وقت نہیں دے سکا۔
عامر خان نے بتایا کہ کووڈ کے دوران میں ایسے جذباتی لمحوں سے گزرا جب میں  نے خاندان کو وقت نہ دینے کے سبب  خود کو مجرم محسوس کیا، میں نے فیصلہ کیا کہ  گزشتہ 35 سالوں کے دوران میں نے متعدد فلمیں کی ہیں لیکن اب وقت خاندان  پر توجہ مرکوز کرنے کا ہے، مجھے خوشی ہے کہ مجھے یہ احساس 88 سال کی عمر کے بجائے 57 سال کی عمر میں ہوگیا کیوں کہ تب تک بہت دیر ہوچکی ہوتی۔
ریٹائر منٹ کے اعلان پر اہل خانہ بالخصوص سابقہ اہلیہ کرن راؤ  کے ردعمل پر گفتگو کرتے ہوئے عامر خان  نے بتایا کہ ’جب میں نے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کا ذکر اپنے اہل خانہ سے کیا تو بچوں نے ریٹائرمنٹ نہ لینے پر اکسایا، جب یہ بات کرن کو پتا چلی تو اس نے تنہائی میں آکر آبدیدہ ہوتے ہوئے  مجھ سے سوال کیا کہ کیا آپ ہمیں چھوڑ رہے ہیں؟ میں نے کہا، 'نہیں، میں آپ کو نہیں  فلمیں چھوڑ رہا ہوں'، جس پر کرن نے مجھے کہا کہ آپ  child of cinema ہیں، اگر آپ فلمیں چھوڑ رہے ہیں تو آپ ہمیں چھوڑ رہے ہیں'کرن نہیں چاہتی تھی کہ  میں ہر وقت گھر میں رہوں‘۔ 
حال ہی میں 6 فلموں کو سائن کرنے پر عامر خان کا کہنا تھا کہ میں  نے 6 فلمیں اس لیے سائن کی ہیں کیونکہ میں ایک اداکار کے طور پر اپنی  زندگی کے آخری 10 سالوں کو سب سے زیادہ نتیجہ خیز بنانا چاہتا ہوں۔