بالی وڈ دیوا اور سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین نے سپر اسٹار سلمان خان کے لیے اپنی محبت کا اعتراف کیا ہے۔
حال
ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سشمیتا نے اعتراف کیا کہ نوجوانی کے دور میں
وہ سلمان خان کے لیے پاگل تھیں اور ان کی محبت میں گرفتار تھیں۔
سشمیتا
سنگھ نے بتایا کہ '1989 میں جب میں نے سلمان کی سپر ہٹ فلم 'میں نے پیار
کیا' دیکھی تو میں ان کی دیوانی ہوگئی، میں نے اپنا کمرہ سلمان کی فلم کے
پوسٹرز سے بھر دیا، یہاں تک کہ میرے لیے وہ پوسٹرز ایک مقدس شے کی مانند
تھے'۔
اداکارہ
نے کہا 'مجھے جو پاکٹ منی ملا کرتی تھی میں اس سے سلمان کے پوسٹرز خریدلیا
کرتی تھی، یہاں تک کہ میرے پاس اس فلم کے کبوتر کا پوسٹر بھی تھا کیونکہ
وہ سلمان کی فلم میں تھا'۔
سابقہ مس یونیورس کا کہنا ہے کہ
'میری والدین ہمیشہ مجھے دھمکی دیا کرتے تھے کہ اگر میں نے اپنا ہوم ورک
وقت پر نہ کیا تو وہ میرے کمرے سے سلمان خان کے تمام پوسٹرز ہٹا دیں گے،
اسی ڈر سے میں اپنا سارا کام پابندی سے وقت پر کرلیا کرتی تھی'۔
واضح
رہے کہ میں نے پیار کیا کہ ٹھیک 10 سال بعد سشمیتا سنگھ کو 1999 میں سلمان
خان کے ساتھ ڈیوڈ دھون کی مشہور کامیڈی فلم 'بیوی نمبر ون' میں مرکزی
کردار کرنے کا موقع ملا۔
بعدازاں 2005 میں ڈیوڈ دھون کی ہی
فلم 'میں نے پیار کیوں کیا' میں سشمیتا سلمان کے ساتھ دکھائی دیں، جس میں
کترینہ کیف، سہیل خان اور ارشد وارثی بھی موجود تھے۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔