Card image cap
ثانیہ مرزا بھی سیاست کریں گی، لوک سبھا کا الیکشن لڑیں گی ،یہ لاٹری کس پارٹی کی لگے گی؟

بھارت کی ٹینس کوئن اور سدا بہار سلیبریٹی ثانیہ مرزا کے بھی سیاست کے سمندر میں کودنے  کی خبریں زور پکڑ گئیں۔

کہا جا رہا ہے کہ ثانیہ مرزا کانگرس پارٹی میں باقاعدہ شامل ہو کر لوک سبھا کا الیکشن لڑنے پر سنجیدگی سے غور کر کے فیصلہ تک پہنچ چکی ہیں۔ کانگرس پارٹی انہیں ان کے شہر حیدر آباد میں لوک سبھا کے الیکشن کے لئے سیاست کی کورٹ مین اتارنا چاہتی ہے۔  کانگرس کے سٹریٹیجسٹوں کو یقین ہے کہ ثانیہ مرزا پارٹی کی ملک گیر مہم کے لئے بہت بڑا انرجائزر ثابت ہوں گی۔ حیدرآباد  ہی نہیں انڈیا بھر میں نوجوان خصوصاً لڑکیاں ثانیہ مرزا سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔ انہیں نئی نسل کے لئے سب سے بڑی انسپیریشن سمجھا جاتا ہے۔ ثانیہ مرزا کے پبلک امیج میں ان کی ٹینس میں مستقل مزاجی کے ساتھ جدوجہد کے ساتھ ان کی ہمیشہ اعلی اخلاقی سطح پر رہنے اور کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرنے کی طویل تاریخ کا عمل دخل ہے۔

اغر ثانیہ مرزا کانگرس کی ٹکٹ پر  لوک سبھا الیکشن لڑنے کے لئے سیاست کے سمندر مین کود پڑیں تو  یہ فیصلہ ان کی زندگی میں  گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔جبکہ کانگرس کے لئے یہ یقیناً لاٹری لگنےجیسا ہو گا۔  

Card image cap
والد کو کبھی کبھی لوگوں کو پہچاننے میں مشکل ہوتی ہے: تزین حسین

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار طلعت حسین کی بیٹی، اداکارہ تزین حسین نے مداحوں کو والد کی صحت کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

 تزین حسین نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے والد، اداکار طلعت حسین کے بارے میں بھی بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ والد ہمیشہ سے ہی بہت نرم مزاج انسان ہیں، اس لیے جب بھی مجھے اور میرے بہن بھائیوں کو والدہ کی ڈانٹ سے ڈر لگتا تھا تو ہم اپنے والد کے پاس جاتے تھے۔ 

اداکارہ نے بتایا کہ والد بہت مہذب انسان ہیں اور اُنہوں نے ہم بچوں میں اپنی یہ تمام  خصوصیات منتقل کی ہیں۔

اُنہوں نے والد کی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈیمنشیا کا شکار ہیں اور کچھ عرصے پہلے انہیں سینے میں انفیکشن ہو گیا تھا جس کی وجہ سے ان کی طبیعت کافی خراب ہوگئی تھی اور انہیں اسپتال میں داخل کروایا گیا۔

تزین حسین نے بتایا کہ اس وقت ہم  نے سب لوگوں سے ان کے لیے دعاؤں کی اپیل کی اور مداحوں کی دعاؤں سے وہ خود چل کر اسپتال سے گھر واپس آئے اور اب وہ ٹھیک ہیں مگر کبھی کبھی ان کی طبیعت تھوڑی ناساز رہتی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ ڈیمنشیا کی وجہ سے والد کی یادداشت متاثر ہو رہی ہے اور کبھی کبھی اُنہیں لوگوں کو پہچاننے میں مشکل ہوتی ہے۔

Card image cap
پی ٹی وی کے ویٹرن ڈائریکٹر راشد ڈار رخصت ہو گئے

پاکستان میں چھوٹی سکرین پر بڑے ڈرامے تخلیق کرنے والے نامور ڈائریکٹر  اور پروڈیوسر راشد ڈار انتقال کر گئے۔ ان کی عمر  84  سال تھی۔ 

جب پاکستان میں تفریح اور خبروں کی ترسیل کا واحد ٹی وی چینل پی ٹی وی تھا تو راشد ڈار پی ٹی وی پر  سٹ کومز پروڈیوس کرتے تھے۔ ان کے سٹ کوم الف نون، سونا چاندی اور اندھیرا اجالا بہت مقبول ہوئے،  راشد ڈار کو پی ٹی وی سے پیش کی جانے والی مخصوص لاہوری مزاح نگاری کا سرخیل قرار دیا گیا۔  راشد ڈار کے پروڈیوس کئے ہوئے ڈرامے درحقیقت پی ٹی وی کے مقبول ترئن ڈرامہ سیریل ثابت ہوئے۔ ان کی بنائی ہوئی چیزوں کے بعد بھہ بہت سے پروڈیوسرز نے بہت کچھ تخلیق کیا لیکن ان کی تخلیقات جیسی مقبولیت کسی کو نصیب نہ ہوئی۔

پاکستان میں چھوٹی سکرین پر بڑے ڈرامے تخلیق کرنے والے نامور ڈائریکٹر  اور پروڈیوسر راشد ڈار انتقال کر گئے۔ ان کی عمر  84  سال تھی۔ 

جب پاکستان میں تفریح اور خبروں کی ترسیل کا واحد ٹی وی چینل پی ٹی وی تھا تو راشد ڈار پی ٹی وی پر  سٹ کومز پروڈیوس کرتے تھے۔ ان کے سٹ کوم الف نون، سونا چاندی اور اندھیرا اجالا بہت مقبول ہوئے،  راشد ڈار کو پی ٹی وی سے پیش کی جانے والی مخصوص لاہوری مزاح نگاری کا سرخیل قرار دیا گیا۔  راشد ڈار کے پروڈیوس کئے ہوئے ڈرامے درحقیقت پی ٹی وی کے مقبول ترئن ڈرامہ سیریل ثابت ہوئے۔ ان کی بنائی ہوئی چیزوں کے بعد بھہ بہت سے پروڈیوسرز نے بہت کچھ تخلیق کیا لیکن ان کی تخلیقات جیسی مقبولیت کسی کو نصیب نہ ہوئی۔

راشد ڈار کچھ عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ۔

راشد ڈار کا جنازہ کل صبح 10 بجے انکی رہائش گاہ مزنگ سے اٹھایا جائے گا۔


ثانیہ مرزا کی جانب سے شعیب ملک کی نئی زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

ٹینس سٹار اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں ثانیہ مرزا کی جانب سے ان کے سابق شوہر شعیب ملک کی نئی شادی کے حوالے سے نیک خواہشات کا پیغام شئیر کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ ثانیہ مرزا کے مداح ان کی پرائیویسی کا احترام کریں گے۔   انعم مرزا نے اس موقع پر رسماً یہ تصدیق بھی کی کہ ثانیہ مرزا نے چکھ ماہ پہلے شعیب ملک سے طلاق لے لی تھی۔ 

اس سے پہلے ٹینس سپر سٹار ک ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی نے خلع لی ہے۔

 ثانیہ کی چھوٹی بہن انعم مرزا نے انسٹا گرام پر اپنے شیئر کردہ نوٹ میں لکھا کہ'ثانیہ نے ہمیشہ عوام سے اپنی نجی زندگی کو پوشیدہ رکھا، البتہ آج ضرورت پیش آگئی ہے کہ وہ یہ بات سب سے شیئر کرے کہ شعیب اور اس کی طلاق کو کچھ ماہ گزر چکے ہیں'۔

انعم نے انسٹاگرام پوسٹ میں مزید لکھا  کہ 'ثانیہ اپنے سابق شوہر شعیب کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں۔ثانیہ کی زندگی کے اس نازک وقت پر ہم تمام مداحوں سے اپیل کرتے ہیں کہ کسی قسم کی جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں اور پرائیویسی کا خیال رکھیں'۔

 یہ ہی نوٹ ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا کی جانب سے بھی ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے۔

طلاق کی خبروں کو کئی ماہ گزر جانے کے باوجود  ثانیہ مرزا  کی جانب سے اس حوالے سے مکمل خاموشی رہی اور انہوں نے اپنی سماجی زبدگی گزشتہ کئی ماہ سے بہت محدود کر رکھی تھی۔

دونوں کے ہاں شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو پہلے بیٹے اذہان کی پیدائش ہوئی تھی۔

ماضی کے نامور چائلڈ آرٹسٹ زوہاب خان کا شادی کرنیکا اعلان ، لڑکی کون؟

 ماضی کے مقبول چائلڈ آرٹسٹ زوہاب خان نے ساتھی اداکارہ و سوشل میڈیا انفلوئنسر وانیہ ندیم سے شادی کا اعلان کردیا۔

چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر پاکستان کے کئی ڈراموں میں کام کرنے والے زوہاب خان نے حال ہی میں ایک یوٹیوب پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی شادی کرلیں گے۔

22 سالہ زوہاب نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ شادی اگلے تین ماہ یا ایک ماہ کے اندر کرسکتا ہوں لیکن میں خود چاہتا ہوں کہ اگلے تین سال تک شادی کرلوں’۔
اداکار نے کہا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ اگلے تین سال بعد شادی کروں کیونکہ مجھے اپنے کچھ اہداف میں کامیاب ہونا ہے، اگر وہ گولز میں نے اگلے چار ماہ میں بھی حاصل کرلیے تو بھی شادی کرسکتا ہوں ’۔
زوہاب نے اس پوڈکاسٹ میں اپنی ہونے والی دلہن سے متعلق پہلی بار انکشاف کیا اور کہا کہ وہ اداکارہ وانیہ ندیم سے شادی کررہے ہیں۔انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا ’لڑکی تو شادی کرنے کے لیے تیار ہے، وہ تو کہہ رہی ہے کہ کل ہی شادی کرلو لیکن میں نے اسے مشورہ دیا کہ نہیں پہلے اپنا کیریئر بنا لیں پھر شادی کریں گے، آج کل وہ ڈرامہ بھی کررہی ہیں‘۔

واضح رہے کہ نوجوان اداکار زوہاب خان پاکستان کے لیجنڈ فنکار مرحوم معین اختر کے نواسے ہیں جس کا انکشاف وہ ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ زوہاب خان کئی پاکستانی ڈراموں میں جلوہ گر ہوچکے ہیں جن میں کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی، عمر دادی اور گھر والے، ممی اور وہ، میں، یہ زندگی ہے، سانس، بلبلے، پرفیوم چوک اور پنجرہ وغیرہ شامل ہیں۔

قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ، سندھ ہائیکورٹ کے 6 ججز کو مستقل کرنے کی سفارش

قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ، سندھ ہائیکورٹ کے 6 ججز کو مستقل کرنے کی سفارش