بالی وڈ اداکارہ سنی لیون کے نام پر بھارتی شہری سرکاری اسکیم سے پیسے بٹورتا رہا۔
بھارتی
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بستر میں شادی شدہ
خواتین کی مالی مدد کی سرکاری اسکیم میں اداکارہ سنی لیون کا بھی نام
سامنے آیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کو بالی وڈ اداکارہ کا نام استعمال ہونے کاعلم بھی ایک درخواست موصول ہونے کے بعد ہوا۔
رپورٹ
میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اسکیم میں سنی لیون کو جونی سنز کی زوجہ قرار
دیا گیا اورجعل سازی کے ذریعے مقامی شہری نے پیسے بٹورے۔
رپورٹس
کے مطابق اس اسکیم کے تحت ہر ماہ خواتین کے اکاؤنٹ میں ایک ہزار بھارتی
روپے ٹرانسفر کیے جاتے ہیں اور سنی لیون کے نام سے کھولے گئے اکاؤنٹ میں
رواں سال مارچ سے دسمبر تک 10 ماہ پیسے منتقل ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے نام پر دستاویزات جمع کرانے والے شہری کی شناخت
وریندر جوشی کے نام سے ہوئی ہے، ڈسٹرکٹ کلیکٹر نے ذمہ داروں کے خلاف
اکاؤنٹ منجمد کرنے، ریکوری اور فراڈ کا مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔