کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مختلف علاقوں میں مرحلہ وار انفارمیشن بیسڈ آپریشن کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن خدا کی بستی، ناردرن بائی پاس، بند مراد اور سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں کیا گیا۔
اس حوالے سے ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 79 مشتبہ افراد کی تلاشی لی گئی اور 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
صوابی کے گاؤں ڈاگئی میں 18 خاندانوں کو پیسے منتقل نہ کرنے پر دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے، ان خاندانوں نے دھمکی آمیز خطوط ملنے پر آج جرگہ طلب کیا۔
ملزمان نے 18 خاندانوں کو دھمکی بھرے خط بھیجے، بینکوں سے پیسے اور زیورات نکال کر گھروں میں رکھنے کی ہدایت کی، بات نہ ماننے پر قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔
گاؤں والے ملزمان کے سامنے ڈٹ گئے اور مزاحمت کرنے کا اعلان کیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ آج بھتہ خوروں نے خط بھیجے ہیں کل گھروں پر حملے کریں گے، کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، بھرپور مقابلہ کریں گے۔
متعلقہ خاندانوں کی رپورٹ پر کالو خان پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
جنوبی وزیرستان کی تحصیل سرویکئی کے علاقے بروند میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا ہے۔
ڈی پی او جنوبی وزیرستان شبیر حسین شاہ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔
کراچی کے علاقے لیاقت آباد کے بی ون ایریا میں جمعے کو فائرنگ سے بچے کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
لیاقت آباد پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم عباس کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم عباس سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
کراچی میں گلبرگ چورنگی کے قریب 20 شادی ہالز غیر قانونی طور پر رہائشی پلاٹ پر بنائے گئے ہیں، ڈی سی سینٹرل کی موجودگی میں شادی ہالوں کو گرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا، ہیوی مشینری کی مدد سے متعدد شادی ہالوں کو گرا دیا گیا۔
گلبرگ چورنگی کے قریب غیر قانونی شادی ہالوں کے خلاف ڈی سی سینٹرل طٰحہ سلیم کی موجودگی میں ہیوی مشینری کی مدد سے کارروائی کی گئی۔
کارروائی رہائشی پلاٹ پر قائم غیر قانونی شادی ہالز کے خلاف کی گئی۔
ڈی سی سینٹرل نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کارروائی میں 20 شادی ہالز کو گرایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کارروائی سپریم کورٹ کے حکم پر غیرقانونی شادی ہالوں کے خلاف کی جارہی ہے، چھ مہینے قبل شادی ہالوں کو نوٹس دیئے گئے تھے۔
ڈی سی سینٹرل نے بتایا کہ نوٹس ملنے کے باوجود شادی ہالز کو ختم نہیں کیا گیا، غیر قانونی شادی ہالز کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہتی ہے، شادی ہالز سے فضلہ سیوریج میں پھینکا جارہا ہے جس کے باعث سیوریج کا نظام متاثر ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مزید 3 رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق خسرو بختیار، افضل ساہی اور بلال بسرا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تینوں گرفتار رہنماؤں کو لاہور کے تھانہ سرور روڈ منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کی 9 مئی کو گرفتاری کے بعد شروع ہونے والے پُرتشدد مظاہروں کے بعد سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردارسرفراز ڈوگر نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہاکہ باپ قانونی سرپرست ہے، قانونی سرپرست کیخلاف اپنے ہی بچوں کے اغوا ءکامقدمہ کیسے درج ہو سکتا ہے۔
مدعی اور ملزم پارٹی احاطہ عدالت میں آمنے سامنے آگئے۔ملزم کے ساتھیوں کی ملزم کو پولیس حراست سے چھڑوانے کی کوشش جاری ۔پولیس نے ملزم سبطین خان کو گرفتار کرکے سکیورٹی روم منتقل کردیا۔ملزم کے خلاف تھانہ پاکپتن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔جسٹس شہباز رضوی نے ملزم کی عبوری درخواست ضمانت خارج کی۔