سوشل میڈیا پر مریم نواز سے متعلق مواد اپلوڈ کرنے والے ملزمان گرفتار
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے متعلق مواد سوشل میڈیا پر پھیلانے کے جرم میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ دونوں ملزمان کو سوشل میڈیا پر مریم نواز کی جعلی تصاویر اور ویڈیوز اپلوڈ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ملزمان نے سوشل میڈیا پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی جعلی تصاویر اور ویڈیوزاپ لوڈ کیں، ملزمان کو جعلی تصاویر اپلوڈ کرنے اور اداروں کے خلاف پوسٹ لگانے پر گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں مزنگ کے شہری کی درخواست پر درج کیا گیا، ملزمان جعلی تصاویر، ویڈیوز اور پوسٹوں سے عوام میں اشتعال انگیزی پھیلا رہے تھے۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔