بالی ووڈ اداکارہ سونالی پھوگاٹ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں

بالی ووڈ اداکارہ سونالی پھوگاٹ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں

ممبئی:(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ اور حکمران جماعت بی جے پی کی رہنما سونالی پھوگاٹ کا دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 43 سالہ پھوگاٹ اپنے عملے کے چند ارکان کے ساتھ گوا گئیں، ان کا انتقال گرینڈ لیونی ریزورٹ، انجونا میں ہوا، جہاں وہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے گئی تھیں۔
پھوگاٹ کی پیدائش ہریانہ کے فتح آباد کے گاؤں بھوتن میں ایک متوسط گھرانے میں ہوئی تھی، ہریانہ سے آدم پور حلقہ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر کلدیپ بشنوئی کے خلاف 2019 کا اسمبلی الیکشن لڑا تھا، جو حال ہی میں کانگریس سے بی جے پی میں چلے گئے تھے، آدم پور کے رکن اسمبلی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد بشنوئی نے اپنی حریف سونالی پھوگاٹ سے مخالفت ختم کردی۔
43 سالہ اداکار نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 2019 میں کیا، جب وہ کلدیپ بشنوئی کے خلاف براہ راست مقابلہ میں اتریں جو تین بار کے ایم ایل اے اور دو بار کے سابق وزیر اعلیٰ بھجن لال کے بیٹے ہیں۔