قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ، سندھ ہائیکورٹ کے 6 ججز کو مستقل کرنے کی سفارش

قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ، سندھ ہائیکورٹ کے 6 ججز کو مستقل کرنے کی سفارش

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججوں کو متفقہ طور پر مستقل کرنے کی سفارش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے تمام 6 ججوں جسٹس عبدالرحمٰن، جسٹس جواد سروانہ، جسٹس ثناء منہاس، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس اعجاز، جسٹس امجد کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس ہاشم خان کاکڑ کو مستقل چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ مقرر کرنے کی سفارش بھی کی گئی