تمام انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق فعال ہیں: پی ٹی اے

تمام انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق فعال ہیں: پی ٹی اے

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے کہا گیا ہے گزشتہ شب متاثر ہونے والی تمام انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق فعال ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی اے نے لکھا کہ شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے پی ٹی سی ایل آپٹک فائبر نیٹ ورک میں تکنیکی خرابی/ کٹ کی وجہ سے چند مقامات پر دوران نصف شب متاثر ہونے والی انٹرنیٹ سروسز کو ایک گھنٹے کے اندر مرمت کے بعد بحال کر دیا گیا، تمام انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق فعال ہیں۔