گال ٹیسٹ: 342 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

گال ٹیسٹ: 342 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری


گال ٹیسٹ میں چوتھے دن کا کھیل جاری ہے، قومی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 88 رنز بنا لیے ہیں جبکہ پاکستان کو جیت کے لیے مزید 254 رنز درکار ہیں۔
پاکستان کی جانب سے عبداللّٰہ شفیق 50 اور اظہر علی ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ امام الحق 35 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
خیال رہے کہ سری لنکا نے مہمان ٹیم پاکستان کو جیت کے لیے 342 رنز کا ہدف دیا ہے، سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 4 رنز کی سبقت حاصل کرنے کے بعد اپنی دوسری اننگز میں 337 رنز ہی بنا سکی۔
میزبان ٹیم نے تیسرے دن کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز بنا لیے تھے جبکہ چوتھے روز محض 8 رنز کا اضافہ کر سکی۔
سری لنکا کی جانب سے دنیش چندی مل 94 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جنہوں نے 5 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے۔