مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن ہونے پر

مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن ہونے پر

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن ہونے پر "پی ٹی سی ایل" ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن ہونے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ صورت حال پر پی ٹی اے کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا ہے کہ پی ٹی سی ایل کی طرف سے شمال اورجنوبی علاقوں میں انٹرنیٹ کا مسلئہ رپورٹ ہوا ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔