یورپی یونین کے ڈیٹا قوانین کی خلاف ورزی، میٹا کو 1.3 ارب ڈالر جرمانہ

یورپی یونین کے ڈیٹا قوانین کی خلاف ورزی، میٹا کو 1.3 ارب ڈالر جرمانہ

یورپی یونین کے ڈیٹا قوانین کی خلاف ورزی پر میٹا کو 1.3 ارب ڈالر کا جرمانہ ہوگیا۔

میٹا پر الزام ہے کہ اس نے یورپی یونین کے صارفین کا ڈیٹا امریکا میں منتقل کیا۔ئرش ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن نے معاملے کی تحقیقات 2020 میں شروع کی تھیں کیونکہ میٹا کا یورپی ہیڈکوارٹر آئرلینڈ میں ہے۔

ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن کو معلوم ہوا کہ میٹا صارفین کے بنیادی حقوق اور آزادی کو لاحق خطرات کے تدارک میں ناکام رہا۔

میٹا نے 1.3 ارب ڈالر جرمانے کو غلط اور غیرمنصفانہ کہا، میٹا کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ دیگر بےشمار کمپنیز کیلئے ایک خطرناک مثال قائم کر رہا ہے۔