جنرل عاصم منیر کا کرکٹرز کے لئے افطار ڈنر آج شام،  دن بھر کرکٹرز کیا کریں گے، تفصیل جانیئے

جنرل عاصم منیر کا کرکٹرز کے لئے افطار ڈنر آج شام، دن بھر کرکٹرز کیا کریں گے، تفصیل جانیئے

 چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کا  کاکول کیمپ میں شرکت کرنے والے کرکٹرز کے لئے افطار ڈنر  آج شام ہو گا جس میں مسلح افواج کی سینئیر قیادت بھی شریک ہو گی۔
کاکول ایبٹ آباد میں دس روزہ فزیکل فٹنس کیمپ کے اختتام پر کچھ قومی کرکٹر گھروں کو روانہ ہو گئے۔  آج  صبح سب کرکٹر اسلام آباد میں اکٹھے ہوں گے جہاں دوپہر بارہ بجے دورہ یورپ کے لیے بائیو میٹرک دینے کے بعد  وہ ہوٹیل میں شام تک آرام کریں گے۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سربراہی میں قومی کرکٹرزشرکت کریں گے۔  افطار عشائیہ کے بعد تمام کرکٹر عید ک کی چھٹیوں کے لیے اپنے گھروں کو روانہ ہو جائیں گے۔