ہنجروال کے علاقہ میں قاری حافظ نعمان کو قتل کر دیا گیا
نجروال کے علاقہ میں قاری حافظ نعمان کو قتل کر دیا گیا،پولیس نے ڈکیتی مزاحمت سمیت مختلف پہلوں پر تفتیش شروع کر دی ۔
قاری حافظ نعمان کار پر سوار جا رہے تھے نامعلوم افراد نے روک کر گولیاں مار دیں،مقتول امام مسجد اور مدرسے کے قاری تھے ۔پولیس نے لاش تحویل میں لیے کر تفتیش شروع کردی ہے ۔
لواحقین کے مطابق مقتول کا کسی سے لین دین سمیت کسی قسم کاکوئی جھگڑا نہیں تھا،مقتول گھر سے اپنی خریدی ہوئی اراضی دیکھنے شادیوال گیا تھا، نعمان قریبی ساتھی کے گھرسے نکلا تو گولی چلنے کی آواز آئی۔ مقتول کےلواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائے۔پولیس نے ڈکیتی مزاحمت سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔