26

پاکستان آسٹریلیا سے جیتا تو وزیراعظم عمران خان فائنل دبئی میں دیکھیں گے

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دبئی کے دورے کا امکان ہے۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قریبی رفقا سے فائنل میچ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ آج اگر سیمی فائنل پاکستان جیتا تو  14 نومبر کو  وزیر اعظم عمران خان  فائنل دیکھنے دبئی جائیں گے۔

دوسری جانب  شیخ رشید نے بھی فائنل دیکھنے  کے لیے دبئی جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ شیخ رشید نے بتایا کہ وزیراعظم سے فائنل دیکھنے کے لیے چھٹی مانگی تھی اور وہ 14 نوبر کو فائنل دبئی میں دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج ناقابل شکست پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں