قومی کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی معطل کر دیے گئے

قومی کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی معطل کر دیے گئے

اکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی معطل کر دیے۔ این او سی معطلی کی وجہ سے پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز متاثر ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی او او سمیر احمد نے این او سی معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق غیر ملکی لیگز کے لیے جاری کیے گئے این او سی کو ہولڈ پر رکھ دیا گیا۔

این او سی معطلی کا فیصلہ ایشیا کپ فائنل میں شکست کے ایک روز بعد کیا گیا۔