این ٹی ڈی سی کا ٹرانسمیشن نیٹ ورک بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ قرار
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ قرار دیدیا۔
نیپرا کے مطابق بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں این ٹی ڈی سی کا ٹرانسمیشن نیٹ ورک رکاوٹ ہے مختلف ذرائع سےملک کےجنوبی علاقوں میں زیادہ بجلی پیداکی جارہی ہے لیکن لوڈسینٹرز تک سستی بجلی پہنچانے کے لئے ترسیلی صلاحیت ناکافی ہے۔
نیپرا نے کہا کہ ترسیلی صلاحیت نہ ہونے کے
باعث مہنگے ذرائع سے مہنگی بجلی پیدا کی جا رہی ہے اور ناکافی صلاحیت کے
باعث فرنس آئل والے مہنگے پاور پلانٹس چلائے جا رہے ہیں، بلاتعطل بجلی
فراہم کرنے کےلیے مہنگے پاور پلانٹس چلائے جا رہے ہیں۔
نیپرا نے ہدایت کی کہ جنوبی اضلاع سے بجلی کی فراہمی میں کٹوتی کے مسئلے کیلئے انتظامی اصلاحات ناگزیر ہیں بجلی ٹاورز گرنے اور ٹاور مٹیریل کی چوری روکنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔
نیپرا نے ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے 33 منصوبوں کی منظوری دیتے ہوئے ترسیلی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنےکی ہدایت کی اور این ٹی ڈی سی کو 8 گرڈ اسٹیشنز میں خرابیاں دور کرنے کےلیے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔