اسرائیل کے فلسطینیوں کیخلاف سزائے موت کے نئے قانون کیخلاف عالمی سطح پر شدید ردعمل

اسرائیل کے فلسطینیوں کیخلاف سزائے موت کے نئے قانون کیخلاف عالمی سطح پر شدید ردعمل

اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف سزائے موت سے متعلق نیا قانون منظور کیے جانے پر عالمی سطح پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں اور فلسطینی قیادت نے اس قانون کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور امتیازی اقدام قرار دیا ہے۔

فلسطینیوں کیخلاف سزائے موت کا قانون کیا ہے؟

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق منظور شدہ قانون کے تحت مقبوضہ مغربی کنارے میں ایسے فلسطینی افراد جنہیں اسرائیلی شہریوں کے قتل کا مجرم قرار دیا جائے گا، انہیں پھانسی دینا بنیادی سزا ہو گی۔

اسرائیلی وزیرِ قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے قانون کی منظوری کو ’تاریخی قدم‘ قرار دیتے ہوئے یورپی یونین کے دباؤ کو مسترد کر دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کسی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔