متبادل توانائی سے بجلی بنانے کے منصوبوں میں کےالیکٹرک کی بڑی کامیابی
کراچی: متبادل توانائی سے بجلی کی پیداوار کے منصوبوں میں کےالیکٹرک کو بڑی کامیابی مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق کےالیکٹرک کو 220 میگاواٹ سائٹ نیوٹرل ہائبرڈ پراجیکٹ کے لیے 7 بولیاں موصول ہوئی ہیں یہ پاکستان کا پہلا شمسی اور ہوا سے بجلی کی پیداوار کرنے والا ہائبرڈ منصوبہ ہوگا۔
سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کا کہنا ہے
کہ نیا منصوبہ تکنیکی لحاظ سے ہمارے بلوچستان میں واقع شمسی توانائی
پراجیکٹ سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے ہمارے 370 میگاواٹ کے پراجیکٹس کو ریکارڈ
2690 میگاواٹ کے برابر آفرز موصول ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متبادل توانائی کے منصوبے میں پورے عمل میں مسلسل تعاون کے لیے نیپرا کے مشکور ہیں جب کہ کے-الیکٹرک کے پاکستان کی انرجی سیکیورٹی کے عزم کے ساتھ اعادہ کرنے والے سرمایہ کاروں کا بھی شکر گزار ہے سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت ملک میں بتدریج معاشی بحالی اور نجکاری عمل میں اعتماد کا ثبوت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ متبادل توانائی سے بجلی کی لاگت کم کرنے اور مہنگے درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا، کراچی میں مزید دو منصوبے دیہہ ہلکانی میں 120 میگاواٹ اور دیہہ میٹھا گھر میں 150 میگاواٹ پر کام جاری ہے، کےالیکٹرک کے بلوچستان میں وندر ،بیلہ اور سندھ میں دھابیجی، پر متبادل توانائی کے منصوبے سرمایہ کاروں کو پیش کیے ہیں۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔