مکی آرتھر ایشیا کپ میں بابر اعظم کی عدم شمولیت پر حیران

مکی آرتھر ایشیا کپ میں بابر اعظم کی عدم شمولیت پر حیران

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر ایشیا کپ میں بابر اعظم کی عدم شمولیت پر حیران ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سمجھ سے باہر ہے کہ اس ٹیم میں بابر اعظم کیوں شامل نہیں۔اس ایونٹ میں قومی اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ شامل نہیں ہیں۔ گرین شرٹس کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں۔