86

لاہور میں کرونا مثبت کیسز بڑھ گئے

شہر میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافہ،شرح2.4 فیصد تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورونا کیسز کی مثبت شرح میں  اضافہ ہو گیا، ۔24گھنٹوں میں کورونا کے 139نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کہ مثبت کیسزکی شرح 2.4 فیصد تک پہنچ گئی۔ شہر میں24گھنٹوں میں کورونا سےکوئی موت نہیں ہوئی۔

 دوسری جانب ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے تو گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 15 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 597 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 92 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، پنجاب میں 3 لاکھ 48 ہزار 309، سندھ میں 3 لاکھ 47 ہزار 478، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 463، بلوچستان میں 27 ہزار 994، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 904، اسلام آباد میں 83 ہزار 764 جبکہ آزاد کشمیر میں 21 ہزار 180 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 51 لاکھ 3 ہزار 802 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 15 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 13 ہزار 873 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 162 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں