43

لاہور کے تین بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن کا انکشاف

) صوبائی دارالحکومت لاہور کے تین بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ادویات کی لوکل پرچیز میں مبینہ کرپشن کا انکشاف، محکمہ صحت  نے  انکوائری کا فیصلہ کرلیا ۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سروسز ہسپتال، میو ہسپتال اور جنرل ہسپتال میں لوکل پرچیز کی انکوائری کی جائے گی، انکوائری کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

 محکمہ صحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ علمدار حسین انکوائری کمیٹی کے کنوینر مقرر کیے گئے ہیں جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس حمادالرب اور کنٹریکٹ منیجر شفیق حسین کمیٹی کے ممبر مقرر کیے گئے ہیں، کمیٹی ہسپتالوں میں بے ظابطگیوں کی رپورٹ15  روز میں پیش کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں