39

پرائیویٹ سکول مالکان کے لئے انتہائی بڑی خوشخبری

پنجاب بھر کے نجی سکولوں کی آن لائن رجسٹریشن کا معاملہ، پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے نجی سکولوں کی رجسٹریشن کیلئے تاریخ میں دو ہفتہ کی توسیع دے دی۔

لاہورسمیت پنجاب بھر کے نجی سکولوں کی آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے نجی سکولوں کی رجسٹریشن کیلئے تاریخ میں دو ہفتہ کی توسیع کی۔ اب نجی سکول مالکان 15 اپریل تک اپنی رجسٹریشن مفت کرواسکیں گے۔اس سے قبل مفت رجسٹریشن کیلئے 31 مارچ آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

خوشخبری، ٹک ٹاک پر لگی پابندی ختم، عدالت نے بڑا حکم دیدیا
واضح رہے کہ صوبہ بھر میں ٹوٹل رجسٹرڈ سکولوں کی تعداد 9 ہزار سے زائد ہے۔ابھی تک رجسٹرڈ سکولوں میں 1000 ہائرسکینڈری اور 2800 ہائی سکول شامل ہیں۔دیگر سکولوں میں 3200 مڈل اور 1800 پرائمری شامل ہیں۔پرائیوٹ سکول رجسٹریشن اتھارٹی کے مطابق تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ رجسٹریشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 15 اپریل کے بعد غیر رجسٹرڈ سکولوں کیخلاف کاروائی کیجائے گی۔ رجسٹریشن نہ کروانے کی صورت میں متعلقہ سکول کو سیل کردیا جائے گا۔

شیئر کریں:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں