142

پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن کے اگلے مرحلے کا آج سے آغاز

کورونا ویکسی نیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے ہوگادوسرے مرحلے کے آغاز میں میں سینئر سٹیزن کو ویکسین لگائی جائے گی۔ زیادہ عمر والے افراد کو بذریعہ ایس ایم ایس ہدایات بھیجی جائیں گی۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے کورونا ویکسین سے متعلق بتایا کہ کہ کورونا ویکسینیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا جس کےلئے سینئر سٹیزن یعنی بزرگ شہریوں کو ویکسین کےلئے ایس ایم ایس بھیجا جائے گا۔تھانوں کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مزید 43 افراد جان کی بازی ہا رگئے ہیں، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 324 ہوگئی۔ 

 واضح رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 786 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں اب تک 93 لاکھ 18 ہزار 38 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 425 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 65 ہزار 216 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 664 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔کورونا کیسز کے بڑھنے کی وجہ سے حکومت نے ویکسینشن کا عمل بھی تیز کر دیا ہے ۔کورونا کے بڑھتے کیسز؛ تفریحی مقامات ،ریسٹورنٹس کے اوقات کار تبدیل

 گزشتہ دنوں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں کورونا کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے، کورونا کے پھیلاؤکی شرح 3.31 فیصد سے بڑھ کر 4.16 فیصد تک پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں