86

مچھلی کے پیٹ سے کچھوا نکل آیا

مچھلی کے پیٹ سے زندہ کچھوا نکل آیا، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

امریکی ادارے فِش اینڈ وائلڈ لائف انسٹیٹیوٹ (ایف ڈبلیو سی) نے فیس بک پر اس تصویر کو شیئر کیا اور اس کے ساتھ واقعہ بھی تحریر کیا۔

اس نے لکھا کہ ادارہ مچھلی پر تحقیق کر رہا تھا جس کے لیے وہ کچھ نمونے لے رہا تھا، اس دوران انھیں ایک مچھلی کے پیٹ میں تھوڑی ہلچل محسوس ہوئی۔

ادارے کا کہنا تھا جب لیب میں اس کا پیٹ کاٹا گیا تو اس کے اندر سے زندہ کچھوے کا بچہ نکل آیا۔

محققین نے اس کچھوے کو پانی کے قریب چھوڑ دیا، جس نے سانسیں بھی لیں اور پھر پانی میں غائب ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں