52

ڈی ایچ اے،گھر سے ماڈل کی تشدد زدہ لاش برآمد

ڈی ایچ اے فیز 5 کے علاقہ میں ماڈل کی گھر سے تشدد زدہ  برہنہ لاش برآمد،   نایاب نامی ماڈل کو ممکنہ طور پر گلہ دبا کر قتل کیا گیا ۔ پولیس نے زیادتی،ڈکیتی سمیت مختلف پہلوؤں پرتفتیش شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق 29 سالہ ماڈل نایا ب کی لاش ملی ہے جو ڈی ایچ اے فیز فائیو کے ایک گھر میں اکیلے رہائش پذیر تھی،،29 سالہ نایاب دو بھاٸیوں کی سوتیلی بہن تھی  جسےنامعلوم افراد نے گھر میں گھس  تشدد کا نشانہ بنایا اور گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔قتل کرنے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس ابتدائی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعہ مردہ خانے منتقل کردیا جبکہ قتل کا مقدمہ مقتولہ کے سوتیلے بھائی محمد علی ناصرکی مدعیت میں درج کیاگیا۔

بھائی کے مطابق بہن نایاب کوگزشتہ رات کھاناکھانےکےبعدگھرچھوڑاتھا،صبح سویرے بہن سے ملنےگھرگیاتودروازے بندتھے،گھرکی پچھلی سائیڈکی کھڑکی ٹوٹی ہوئی تھی،  گھرمیں داخل ہواتوسامنے بہن کی لاش پڑی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  پی سی ایس آئی آر سوسائٹی فیز ٹو میں بھی گھرسےمیاں بیوی کی لاشیں ملی تھیں،26سالہ حسن رضا کی کمرے میں پنکھے سے لٹکتی ہوئی برآمد ہوئی جبکہ گھر کے دوسرے کمرے کے بیڈپر خاتون مردہ حالت میں پائی گئی تھی۔اہل خانہ نے رسی کاٹ کر حسن رضا کی لاش پنکھے سے اتاری  کر پولیس کو اطلاع دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں