46

کورونا کا پھیلاؤ بڑھنے لگا۔۔۔ حکومت بھی اِن ایکشن

ملک بھر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث کورونا کا پھیلاؤ  بڑھنے لگا جبکہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام ہائی رسک سیکٹرز میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لیے خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا  ہے۔

 تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی مہلک اقسام  کے پھیلاؤ کے خطرات سے نمٹنے کیلئے  تمام ہائی رسک سیکٹرز میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لیے خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ این سی او سی  کا کہنا ہے کہ   کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں، وائرس کی مختلف مہلک اقسام کی موجودگی اور عید الاضحی کی آمد کے پیش نظر ملک بھر میں کورونا کے پھیلاؤ کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

این سی او سی کی جانب سے تمام صوبوں کو ایس او پیز پر سختی سےعملدرآمد کیلئے  تفصیلی  گائیڈ لائنز جاری  کی گئیں  ہیں جبکہ سماجی فاصلے ،ماسک کا استعمال اورحفاظتی اقدامات پرعملدرآمد کو یقینی  بنانے کیلئے ٹیمیں  تشکیل دی گئیں ہیں۔ جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں مویشی منڈیوں اور عید سے متعلقہ ایس او پیز کے نفاذ کے لیے بھی احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

 دوسری جانب   دنیا بھرمیں کورونا سے صحت یاب ہونیوالے افراد  کی تعداد 17 کروڑ 12 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 19 لاکھ 81 ہزار سے زائد ہے۔ امریکا  میں کورونا سے جان  کی بازی ہارنےوالے افراد کی  کل تعداد 6 لاکھ 22 ہزار 821 تک پہنچ گئی  جبکہ 3 کروڑ 47 لاکھ 26 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں