54

پاکستان میں شاندار استقبال کے بعد واپس جانے پر بہت افسردہ ہوں، ڈیوڈ گاور

نگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل میں کمنٹری کے فرائض سرانجام دینے والے ڈیوڈ گاور کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شاندار استقبال کے بعد واپس جانے پر بہت افسردہ ہوں۔

 ڈیوڈ گاور نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ کمنٹری باکس میں واپس آکر بہت لطف اندوز ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل جب بھی دوبارہ شروع ہوا تو واپس آنے کیلئے پرامید ہوں، میرے دورے کو شاندار بنانے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ملتوی کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں