آئی  سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی  پاکستان  پہنچ گئی

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

 سٹی 42: آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں رونمائی  ہوئی ۔

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران اسٹیڈیم میں رونمائی کے لیے لائی  گئی۔ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کل فیصل آباد میں چیمپئنز ون ڈے کپ کے میچ دوران اقبال اسٹیڈیم میں بھی لائی جائے گی۔ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 3 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔