مولانا فضل الرحمان اور ہمارے راستے ایک ہیں جدا نہیں، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور ہمارے راستے ایک ہیں جدا نہیں، دوستوں نے انکے بارے میں غلط اندازہ لگایا۔
تفصیلات کے مطابق آئینی ترمیم کی موجودہ بحرانی صورتحال کے بعد خواجہ آصف نے سربراہ جے یو آئی اور حکومت کے راستوں کو ایک قرار دیا ہے، وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مولانا سے معاملے پر ملا ہوتا تو ہوسکتا ہے میرا اندازہ غلط نہیں ہوتا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے متعلق دوستوں نے کہیں نہ
کہیں غلط اندازہ لگایا، مسودہ سب کے پاس تھا، نہ بانٹے جانے کی بات غلط ہے،
مولانا، پی پی اور ہمارے ڈرافٹ سامنے آئیں گے۔
وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی تینوں ڈرافٹس میں سے ایک متفقہ سامنے آئے، مولانا کے خدشات کو بھی دور کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ ایسے مسودے کی کوشش ہوگی جس پر پارلیمنٹ میں موجود بیشتر جماعتوں کا اتفاق ہو، بلاول سے روزانہ ملاقات ہورہی ہے ہم ایک پیچ پر ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے بقل جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان واضح الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ ہم نے حکومت کا مسودہ مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ ہمارا کوئی مسودہ ہے نہیں، انھوں نے سوال کیا کہ مسودہ کسی کو دیا گیا اور کسی کو نہیں، جو مسودہ مہیا گیا گیا وہ کیا تھا؟
فضل الرحمان نے کہا کہ جو کچھ ہمارے حوالے کیا گیا ہم نے اس کا مطالعہ کیا، یہ مسودہ کسی صورت قابل قبول نہیں اور نہ ہی قابل عمل ہے، ہم اس مسودے کا ساتھ دیتے تو یہ ملک، قوم کی امانت میں خیانت ہوتی۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔