2024 کی پہلی ششماہی میں بینکوں کے ڈپازٹس میں خوشگوار اضافہ

2024 کی پہلی ششماہی میں بینکوں کے ڈپازٹس میں خوشگوار اضافہ

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ 2024 کی پہلی ششماہی کے دوران بینکوں کے ڈپازٹس میں 11.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان کے مرکزی بینک نے 2024 کیلئے بینکاری شعبے کی کارکردگی کا ششماہی جائزہ جاری کردیا، اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ بینکوں کے ڈپازٹس میں ہونے والے اضافے میں سیونگز اور کرنٹ ڈپازٹس کا حصہ زیادہ رہا۔

جنوری تا جون 2024 کی مدت کیلئے ملک کے بینکاری شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا، 2024 کی پہلی ششماہی میں بینکاری شعبے کی بیلنس شیٹ میں 11.5 فیصد توسیع ہوئی۔

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بینکوں سے قرضوں کی طلب کی سطح بلند رہی، نجی شعبے سے قرضوں کی خالص واپسی کا رجحان رہا۔