فیض حمید کا معاملہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ انٹر لنک ہے، خواجہ آصف

فیض حمید کا معاملہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ انٹر لنک ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کا معاملہ بانی پی ٹی آئی کےساتھ انٹرلنک ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی کوجیل میں خواب آتےہیں، ن لیگ کا کسی کے ساتھ معاہدے کا علم نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 1965میں ظاہری اورخفیہ دشمن کاسامناہوا، آج بھی وہی دشمن ہےجس کو اندر سے سپورٹ حاصل ہے، دہشت گردوں کو جنہوں نےملک میں بسایا وہی آلہ کار ہیں۔

وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کا معاملہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ انٹرلنک ہے۔

انھوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی جب وزیراعظم تھے تو انہی کے احکامات پر عمل ، اداروں کو مخصوص حالات سےنمٹنے کیلئے اختیار دینا اچھی بات ہے، ہردورمیں اداروں کوایسےاختیارات دیے جاتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سےمحبت اورپیاروالاتعلق ہے، وہ جوکہہ رہےہیں میری طرف سے آمین ہے۔

انھوں نے کہا کہ قوانین ملکی مفادات کےدفاع کیلئے بنائے جاتے ہیں، پی ٹی آئی کےکسی ایک بندے پربھی نیب کا کیس نہیں بنا، پی ٹی آئی دورمیں کوئی ایک بندہ نہیں تھا جس پر نیب کاکیس نہ بناہو۔