’’حکومتی ارکان تک کو معلوم نہیں بل میں کیا چیزیں ہیں‘‘
پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ اب بھی کسی کو نہیں معلوم کے بل میں کیا چیز ہے، حکومتی ارکان تک کو معلوم نہیں بل میں کیا چیزیں ہیں۔
اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے عاطف خان نے کہا کہ حکومت اگر سنجیدہ ہوتی تو بل اس وقت ہی سامنے لے آتی، حکومتی ارکان کو بھی معلوم نہیں تھا کہ بل میں کیا چیزیں ہیں، کل رات جو صورتحال دیکھی بطور سیاستدان مجھے بہت شرمندگی ہوئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایم این اے صوفے پر سویا ہوا تھا کوئی کہاں خوار ہورہا تھا۔
انھوں نے کہا کہ ایم این ایز سے پوچھنا تو دور بتایا جائے کہ کیا ہونے لگ رہا ہے، وزیرقانون پارلیمان میں مسائل کا حل بتارہے تھے تو ڈرافت سامنے لاتے۔
عاطف خان نے کہا کہ حکومت نے اپنے اتحادیوں تک سے ڈرافٹ کو شیئر نہیں کیا، چلیں ہم تو اپوزیشن ہیں حکومت کم از کم اتحادیوں کو ڈرافٹ دکھا دیتی۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔