فلم جوائے لینڈ کی نمائش پر پابندی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

فلم جوائے لینڈ کی نمائش پر پابندی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

جوائے لینڈ فلم کی نمائش کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں شہری محمد بلال شفیق نے درخواست دائر کی۔درخواست میں وفاقی حکومت، پیمرا، سنٹرل فلم سنسر بورڈ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواستگزار محمد بلال شفیق نے موقف اختیار کیا کہ فلم اخلاقی اور مذہبی اقدار کیخلاف بنائی گئی ہے، فلم اسلامی معاشرے میں خاندانی نظام کیخلاف منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ ایسی فلم کو نمائش کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فلم کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے، مزید استدعا کی گئی کہ کیس کے حتمی فیصلے تک فلم کی نمائش روکنے کا حکم دیا جائے۔