کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا
ذرائع کے مطابق نجی ائیر لائن کی پرواز پی اے 208 سے ٹیک آف کیلئے رن وے پر دوڑتے ہوئے پرندہ ٹکراگیا۔
طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے بعد جہاز کے کپتان نے ایمرجنسی بریک لگادی جس سے جہاز پر سوار مسافروں کو زوردار جھٹکے لگے۔
طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے بعد کپتان طیارے کو واپس پارکنگ لے آیا۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد طیارے پر سوار مسافروں کو اتار کر پرواز کو منسوخ کردیا گیا۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔