دھند میں کمی کے باعث لاہور علامہ اقبال ائیرپورٹ پر فلائٹس کی آمد شروع ہوگئی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مسقط سے لاہور کی پرواز ایک گھنٹہ تاخیر سے لاہور لینڈ کر گئی۔ ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ استنبول سے لاہور کی پرواز کی آمد میں پونے 3 گھنٹے جبکہ شارجہ سے لاہور کی پرواز کی آمد میں بھی نصف گھنٹے تاخیر ہے۔ اس سے قبل لاہور میں شدید دھند کی وجہ سے 3 غیر ملکی پروازوں کو اسلام آباد اتارا گیا تھا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ابوظبی اور دوحہ سے لاہور کی پروازوں کو اسلام آباد اتارا گیا۔ دوسری جانب سیالکوٹ اور ملتان ائیرپورٹ پر بھی شدید دھند سے لینڈنگ متاثر ہے۔ اسلام آباد اور فیصل اباد ائیرپورٹس کا موسم کلیئر ہے جبکہ پشاور ائیرپورٹس پر بادل ہیں مگر لینڈنگ اپروچ نارمل ہے۔ بعد ازاں حد نظر بہتر ہونے پر اسلام آباد اتاری گئی پروازوں کی لاہور کیلئے روانگی شروع ہوگئی۔ علاوہ ازیں شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 2،اسلام آباد سے لاہور تک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔ اس کے علاوہ ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک اور ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ٹھوکر نیاز تک بند ہے۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔