صدر مملکت کا پی این ایس بابر اور حنین کی پاکستان نیوی کے بیڑے میں شمولیت کا خیرمقدم
اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے پی این ایس بابر اور حنین کی پاکستان نیوی کے بیڑے میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پی این ایس بابر اور حنین کی پاک بحریہ کےبیڑے میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے جیو اکنامک مفادات کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کو مضبوط بنانا ہوگا، ملکی سمندری حدود کے دفاع کے لیے مضبوط بحریہ کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت نے پی این ایس بابر اور حنین کی پاکستان نیوی کے بیڑے میں
شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جہاز پاک بحریہ کی بڑھتی آپریشنل
ذمہ داریاں پورا کرنے میں مدد دیں گے ، پی این ایس بابر ،حنین کی شمولیت
بحری دفاعی صلاحیتیں مضبوط بنانے کی جانب اہم کامیابی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جہاز روایتی ، غیر روایتی خطرات کا مقابلہ کرنے میں بحریہ کی آپریشنل تیاریوں میں اضافہ کریں گے، جہاز ترکیہ کے ساتھ مضبوط دوستی ،رومانیہ میں ڈچ ڈیمین شپ یارڈپراعتماد کی علامت ہیں، جہازوں سے پاک بحریہ کی ملکی سمندری حدود کے دفاع کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔
آصف علی زرداری نے میری ٹائم سیکورٹی،علاقائی استحکام،سمندری حدودکی حفاظت میں پاک بحریہ کےکردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ بحری تجارت کے مسلسل ترسیل کو یقینی بنا رہی ہے ،پاک بحریہ ملک کی سمندری حدود کا دفاع کر رہی ہے۔
صدر نے پاکستان کی خودمختاری ، امن، خوشحالی ، مادر ِوطن کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یوم ِدفاع اورشہداہمیں مسلح افواج ،شہریوں کے حوصلے، اتحاد اور عزم کی یاد دلاتا ہے، مسلح افواج اور شہریوں نے بیرونی جارحیت کے خلاف قوم کا دفاع کیا۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔