الیکشن کمیشن کے سابق افسر کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

الیکشن کمیشن کے سابق افسر کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

لاڑکانہ: الیکشن کمیشن کے سابق افسر منور علی سولنگی کو ایف آئی اے نے لاڑکانہ سے گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ منور علی سولنگی کو الیکشن کمیشن کی تحریری شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ منور علی سولنگی کو نوکری کے دوران لاکھوں روپے کی خردبرد کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

منور علی سولنگی سابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر قمبر شہداد کوٹ اور لسبیلہ بلوچستان بھی رہے ہیں، وہ نومبر 2018 میں الیکشن کمشنر ضلع بلوچستان تھے۔

ایف آئی اے ذرائع کا بتانا ہے کہ 2021 میں ڈپارٹمنٹل انکوائری کے بعد منور سولنگی کو نوکری سے دستبردار کردیا گیا تھا۔

منور علی سولنگی کو خزانے میں جرمانے کی رقم سمیت 29 لاکھ روپے جمع کرانے تھے جو انہوں نے نہیں کروائے ہیں۔