بھارتی کامیڈین کرشنا ابھیشیک کی اہلیہ اداکارہ کشمیرا شاہ امریکا میں کار حادثے میں معمولی زخمی ہوگئیں۔
کشمیرا شاہ نے پیر کو انسٹاگرام پوسٹ میں کار سیٹ پر خون آلود ٹشوز کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے حادثے کی اطلاع اپنے مداحوں کو دی۔
انہوں
نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اس حادثے کو خطرناک قرار دیتے ہوئے بتایا کہ
حادثے کے وقت وہ گاڑی میں اکیلی تھیں ،انہوں نےخدا کا شکر ادا کیا کہ وہ
زندہ بچ گئیں اور کہا کہ یہ عجیب حادثہ تھا، کچھ بھی ہو سکتا تھا۔
کشمیرا
نے پوسٹ میں اپنے شوہر کرشنا اور بچوں کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ سب کو
بہت مس کررہی ہوں، مجھے گھر واپس آنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔
اداکارہ کی پوسٹ پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے ان کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا گیا۔تاہم کرشنا نے بعد میں اہلیہ کشمیرا کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ اب محفوظ ہیں اور بالکل ٹھیک ہیں۔
واضح رہے کہ کشمیرا شاہ متعدد ہندی اور مراٹھی فلموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔
انہوں نے ریئلٹی شو بگ باس 1 اور نچ بلیے 3 میں بھی حصہ لیا تھا۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔