30 ستمبر تک 50 کروڑ ڈالر یورو بانڈ کی ادائیگی کا بندوبست کر لیا ہے: گورنر اسٹیٹ بینک

30 ستمبر تک 50 کروڑ ڈالر یورو بانڈ کی ادائیگی کا بندوبست کر لیا ہے: گورنر اسٹیٹ بینک

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران 26 ارب ڈالر کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی جانی تھیں جن میں سے ساڑھے 3 ارب ڈالر ادا کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ باقی واجب الادا قرضوں میں سے 9 ارب ڈالر دوست ممالک کی طرف سے دیے گئے ڈپازٹس ہیں جو وقت آنے پر رول اوور کر دیے جائیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے گورنر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 ارب ڈالر کی ’ایکسٹینٹڈ فَنڈ فیسیلٹی‘ معاہدے کے تحت 25 ستمبر سے جائزہ مذاکرات ہوں گے۔