16 ماہ میں مجھ پر جتنی تنقید کی گئی، کبھی اس کا گلہ نہیں کیا، وزیر اعظم شہباز شریف

16 ماہ میں مجھ پر جتنی تنقید کی گئی، کبھی اس کا گلہ نہیں کیا، وزیر اعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ انہیں آج ذمہ داری سنبھالے 16  ماہ ہوچکے ہیں، اس عرصے میں ان پر جتنی بھی تنقید کی گئی انہوں نے اس کا کبھی گلہ نہیں کیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان کوڈ ڈیجیٹل ریپازٹری آف فیڈرل لاز موبائل ایپ اور ویب سائٹ کا اجرا کر دیا۔

اسلام آباد میں صحافیوں میں ہیلتھ کارڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ تنقید اگر حقائق کی بنیاد پر مبنی ہو تو اسپیشل برانچ کی رپورٹ سے زیادہ مفید ہوتی ہے۔

 انہوں نے کہا ہے کہ درست تنقید سے مدد ملتی ہے اور حقائق کے برعکس تنقید سے بگاڑ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورٹل سے پاکستانی آئینی دفعات سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں، ججز، وکلاء، قانونی ماہرین قانون کے طالبعلم، حکومتی اہلکار اور عوام بھی مستفید ہوں گے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار ورکنگ جرنلسٹس کو صحت بیمہ کارڈ دیا جا رہا ہے، جرنلسٹ فرض کی ادائیگی میں مشکل چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہیں، صحافت کے میدان میں یہ انقلابی اقدام ہے۔

وزیر اعظم نے فرض کی ادائیگی کے دوران زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے صحافیوں کے لیے فنڈ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی فنڈ سے صحافی کے اہل خانہ کو 40 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔