’’پی آئی اے کی نجکاری اگلے ماہ مکمل ہوجائیگی‘‘
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر کے آخر تک مکمل ہوجائیگی، ادارے پر 800 ارب کا قرضہ ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران گفتگور کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قومی ایئر پر 800 ارب روپے کا قرضہ ہے، پی آئی اے کا اس وقت نیا روٹ شروع نہیں کرنا چاہیے۔
کئی سالوں سے حیدرآباد ایئرپورٹ کی کمرشل ایئرلائنز کی بندش کے حوالے سے قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا۔
اس موقع پر خواجہ آصف نے کہا کہ بڑی دیر سے یہ ایئرپورٹ بند ہے، وہاں ٹریفک نہیں ہے، نقصان والے روٹ پر پروازیں نہیں چلائی جاسکتیں، پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر کے آخر تک مکمل ہوجائیگی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے بعد نئی انتظامیہ نئے روٹ کے امور کو دیکھے گی، مسافروں کی تعداد زیادہ ہے تو پروازوں کا جواز بنتا ہے، 15، 20 مسافروں کا خرچ تو رن وے پر ہی پورا ہوجاتا ہے۔
خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ پشاور سے حیدرآباد ایئرپورٹ کی ٹریفک زیادہ ہے، حج عمرے کی فلائیٹ وہاں سے نہیں چل رہی، حیدر آباد ایئرپورٹ اہمیت کا حامل ہے۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔