وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کاغان ناران، جھال کھنڈ، بابوسرٹاپ اور قراقرم ہائی وے ٹنل تک رابطہ شاہراہ بنے گی۔

وزیرمواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان عالمی کانفرنس کیلئے بیجنگ پہنچ گئے، چین کے وزیر ٹرانسپورٹ لی ژیاپینگ سے وفاقی وزیر علیم خان کی ملاقات و تفصیلی مذاکراتی سیشن ہوئے ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان دونوں وزرا نے 4 بڑے منصوبوں پر مل کرکام کرنے پراتفاق رائے کیا ہے۔

وفاقی وزیرٹرانسپورٹ نے بتایا کہ چین کےوزیرٹرانسپورٹ سےان منصوبوں کےفنانشل ماڈل پربھی گفتگوہوئی، شاہراہ قراقرم کے فیزٹو کے لئے بھی چین سے باہمی تعاون حاصل ہوگا، ان چاروں بڑے منصوبوں کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر بھی غور ہوگا۔

چائنیزوزیرٹرانسپورٹ نے کہا کہ پاکستان کے لئے دوطرفہ تعاون چین کی لازوال دوستی کا عملی ثبوت ہوں گے۔

وفاقی وزیرعلیم خان نے کہا کہ چین اور پاکستان مل کر ایم ایل ون اور ایم 6 اور ایم 9 کے منصوبوں پر کام کرینگے۔

دونوں وزرا کے درمیان سی پیک منصوبوں کے”مسنگ لنک” کی تعمیر بھی مکمل کرنے پر تفصیلی گفتگو ہوئی، علیم خان نے کہا کہ سی پیک کے بینر تلے سارے منصوبے قابل عمل اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینگے۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ بیجنگ چین میں انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کانفرنس میں مزید مثبت پیشرفت سامنے آئیگی، چین کے وزیرٹرانسپورٹ سے سکھر، حیدرآباد اور کراچی تک موٹروے کی تعمیر پر بھی بات ہوئی۔

Card image cap
کرایوں میں کمی سے متعلق بڑی خبر

لاہور: پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کردی گئی، کرایہ کم نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کے بعد لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرایہ نامہ آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اوورچارجنگ پر مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو 3 لاکھ 50 ہزار روپے کے جرمانے کیے جاچکے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ مسافروں کو زائد کرایہ بھی واپس کروایا جا رہا ہے، نئے کرایوں پر عملدرآمد کیلئے خصوصی اسکواڈز قائم کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ 15 اور 16 ستمبر کی درمیانی شب کو وفاقی حکومت نے اگلے 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو خوشخبری دی تھی۔

ذرائع بتایا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 249 روپے 10 پیسے ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت 12 روپے 12 پیسے کمی کے بعد 141.93 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 249 روپے 69 پیسے ہوگئی۔

Card image cap
گاڑی خریدنے والو کیلئے خوشخبری، قیمتوں میں بڑی کمی

کراچی: گاڑی خریدنے والے شہریوں کو کمپنی نے بڑا ریلیف فراہم کردیا، انڈس موٹرز نے صارفین کے لیے گاڑی کی قیمت میں کمی کردی۔

انڈس موٹرز نے کرولا کراس کی پہلی سالگرہ کی خوشی میں اس کی قیمت میں کمی کردی، کمپنی کی جانب سے کرولا کراس کے مختلف ویریئنٹ پر لاکھوں روپے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

کرولا کراس کے 4 ویریئنٹ کی قیمت میں ساڑھے 8 سے 9 لاکھ تک کمی کردی گئی، 2 ماڈل پر ساڑھے 8 لاکھ جبکہ 2 ماڈلز پر 9ل اکھ روپے کی بڑی کمی کی گئی۔

انڈس موٹرز کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے بعد کرولا کراس کی کم سے کم قیمت 72 لاکھ 99 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 89 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

دریں اثنا رواں مالی سال 2024-25 کے 2 ماہ میں گاڑیوں کی فروخت میں 36 فیصد اضافہ ہوگیا ہے، اس دوران گاڑیوں کی فروخت میں 4 ہزار 617 یونٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

گزشتہ مالی سال جولائی اور اگست میں 12 ہزار 671 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں ،رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں گاڑیوں کی فروخت 17 ہزار 300 تک پہنچ گئی

مالی سال 2024-25 میں سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق پچھلے ما اگست میں مجموعی طور پر 8 ہزار 699 گاڑیاں فروخت ہوئی ہیں۔

Card image cap
’’پی آئی اے کی نجکاری اگلے ماہ مکمل ہوجائیگی‘‘

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر کے آخر تک مکمل ہوجائیگی، ادارے پر 800 ارب کا قرضہ ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران گفتگور کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قومی ایئر پر 800 ارب روپے کا قرضہ ہے، پی آئی اے کا اس وقت نیا روٹ شروع نہیں کرنا چاہیے۔

کئی سالوں سے حیدرآباد ایئرپورٹ کی کمرشل ایئرلائنز کی بندش کے حوالے سے قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا۔

اس موقع پر خواجہ آصف نے کہا کہ بڑی دیر سے یہ ایئرپورٹ بند ہے، وہاں ٹریفک نہیں ہے، نقصان والے روٹ پر پروازیں نہیں چلائی جاسکتیں، پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر کے آخر تک مکمل ہوجائیگی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے بعد نئی انتظامیہ نئے روٹ کے امور کو دیکھے گی، مسافروں کی تعداد زیادہ ہے تو پروازوں کا جواز بنتا ہے، 15، 20 مسافروں کا خرچ تو رن وے پر ہی پورا ہوجاتا ہے۔

خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ پشاور سے حیدرآباد ایئرپورٹ کی ٹریفک زیادہ ہے، حج عمرے کی فلائیٹ وہاں سے نہیں چل رہی، حیدر آباد ایئرپورٹ اہمیت کا حامل ہے۔


’’پی آئی اے خریدنے والے اگلے 3 سال تک ادارہ فروخت نہیں کرسکتے‘‘

کراچی: حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب نے کہا ہے کہ پی آئی اے خریدنے والے اگلے 3 سال تک ادارہ فروخت نہیں کرسکتے۔

ملک کی معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب کا کہنا تھا کہ نئے خریدار کو پی آئی اے کے بیڑے میں 20 طیارے شامل کرنے ہونگے، دلچسپی رکھنے والے بیشتر خریداروں کی خواہش ہے وہ 75 فیصد شیئر خریدیں۔

انھوں نے کہا کہ ماضی میں بھی بڑا مسئلہ قرضوں اور سود کا رہا، مجموعی قرضہ 800 ارب ہوگیا، 600 ارب پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی، 200 ارب خریدار کو ادا کرنے ہونگے۔

حبیب گروپ کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے قرضوں میں زیادہ حصہ ایف بی آر اور سی اے اے کا ہے، پی آئی اے کے خریدار کو قرض واپسی کا ٹائم فریم ملنا چاہیے۔

عارف حبیب نے کہا کہ قرضوں کی واپسی فوری مانگی تو اسکی قیمت پر بہت برا اثر پڑےگا، ٹیک اوور کے بعد ملازمین اور قرضوں کا مسئلہ حل ہو تو جلد ٹرن ارآؤنڈ کیا جاسکتا ہے۔

ایران بس حادثے میں شہید، زخمی ہونے والوں کی شناخت مکمل

ڈی جی دفترخارجہ کراچی نے کہا ہے کہ ایران کے شہر یزد میں بس حادثے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی شناخت مکمل ہوگئی ہے۔

ایرانی شہر یزد میں بس حادثے میں 28 زائرین کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے، ڈی جی دفترخارجہ عرفان سومرو کا کہنا ہے کہ 51 مسافروں میں سے 28 لوگ حادثے میں شہید ہوئے، وزیراعظم نے شہدا کی میتیں خصوصی طیارے میں پاکستان لانے کے احکامات دیے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ ایرانی حکومت سے رابطے میں ہیں، قانونی کارروائی مکمل کی جارہی ہیں، متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،

ڈی جی دفترخارجہ عرفان سومرو کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے لواحقین کو صبر جمیل اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطافر مائے۔

عرفان سومرو نے مزید کہا کہ متاثرہ فیملیز کو ایران کا سفر کرنے کی ضرورت نہیں ان کی مکمل معاونت کی جائیگی۔

خیال رہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ نے ایران میں ٹریفک حادثےمیں پاکستانی شہریوں کی اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زائرین کےاہلخانہ سےدلی تعزیت اورہمدردی کا اظہار بھی کیا تھا۔

پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ تفتان چیک پوائنٹ کے قریب پیش آیا تھا جہاں بس میں آگ بھی لگ گئی تھی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد میں 11 خواتین اور 17 مرد شامل تھے۔

پی آئی اے نجکاری، 6 کمپنیوں اور کنسورشیمز نے پری کوالیفائی کر لیا

پی آئی اے کی نجکاری کے سلسلے میں 6 کمپنیوں، کنسورشیمز کو پری کوالیفائی کر لیا گیا۔ پری کوالیفائیڈ کمپنیاں اور کنسورشیمز پی آئی اے کی بولی میں حصہ لے سکیں گی۔

اس سلسلے میں وفاقی وزیرنجکاری علیم خان کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں علیم خان نے کہا کہ خسارے میں چلنے والے تمام اداروں کی شفاف اور تیز نجکاری یقینی بنائیں گے کاروباری گروپس کی ساکھ کا خیال رکھتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نجکاری کے عمل کو میڈیا پر لائیو دکھائیں تاکہ کسی کو کوئی اعتراض نہ رہے۔

اظہاردلچسپی جمع کرانے والوں کی پری کوالیفکیشن کی جائےگی اور پری کوالیفائی کرنے والوں کو پی آئی اے کی مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

پی آئی اے کی اسکیم آف ارینجمنٹ سے اسٹاک مارکیٹ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اسکیم میں اثاثے، خسارے اورقرض ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کر دیے گئے جب کہ اہم قانونی پیش رفت سے وزارت خزانہ اور نجکاری کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔

نجی ایئرلائن کا عملہ اچانک ’بیمار‘ پڑ گیا، پروازیں منسوخ

عملے کے بیمار ہونے کے بعد بھارتی ایئر لائن نے درجنوں پروازیں منسوخ کر دیں۔

ایئر انڈیا کی بجٹ کیریئر، ایئر انڈیا ایکسپریس کے عملے ارکان اچانک بیمار پڑ گئے جس کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہو گیا۔

2021 میں قومی ایئر لائن کی نجکاری کے بعد متعارف کرائی گئی نئی بھرتی اور پروموشن پالیسیوں پر عملے کی عدم اطمینان سے بڑے پیمانے پر بیماری کی چھٹی کو جوڑا جارہا ہے۔

ایئرلائن نے جمعرات کو 90 پروازوں کی منسوخی اور متاثر ہونے کا اعلان کیا ہے۔

دارالحکومت نئی دہلی کے ہوائی اڈے پر بدھ کے روز افراتفری کے مناظر دیکھے گئے جب مشتعل مسافر اپنی پروازوں کے بارے میں پریشان تھے۔

بجٹ کیریئر کے چیف ایگزیکٹو الوک سنگھ نے کہا کہ عملے کے 100 سے زائد ارکان نے بیمار ہونے کو کہا ہے۔

ایئر انڈیا ایکسپریس کے ترجمان نے کہا کہ ایئر لائن نے مخصوص افراد کے خلاف مناسب اقدامات کیے ہیں لیکن مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ترجمان نے کہا کہ ان کے اقدامات سے ہمارے ہزاروں مہمانوں کو شدید تکلیف ہوئی ہے۔