ایران بس حادثے میں شہید، زخمی ہونے والوں کی شناخت مکمل
ڈی جی دفترخارجہ کراچی نے کہا ہے کہ ایران کے شہر یزد میں بس حادثے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی شناخت مکمل ہوگئی ہے۔
ایرانی شہر یزد میں بس حادثے میں 28 زائرین کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے، ڈی جی دفترخارجہ عرفان سومرو کا کہنا ہے کہ 51 مسافروں میں سے 28 لوگ حادثے میں شہید ہوئے، وزیراعظم نے شہدا کی میتیں خصوصی طیارے میں پاکستان لانے کے احکامات دیے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ ایرانی حکومت سے رابطے میں ہیں، قانونی کارروائی مکمل کی جارہی ہیں، متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،
ڈی جی دفترخارجہ عرفان سومرو کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے لواحقین کو صبر جمیل اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطافر مائے۔
عرفان سومرو نے مزید کہا کہ متاثرہ فیملیز کو ایران کا سفر کرنے کی ضرورت نہیں ان کی مکمل معاونت کی جائیگی۔
خیال رہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ نے ایران میں ٹریفک حادثےمیں پاکستانی شہریوں کی اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زائرین کےاہلخانہ سےدلی تعزیت اورہمدردی کا اظہار بھی کیا تھا۔
پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ تفتان چیک پوائنٹ کے قریب پیش آیا تھا جہاں بس میں آگ بھی لگ گئی تھی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد میں 11 خواتین اور 17 مرد شامل تھے۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔