’ٹرین آپریشن کیلئے فیول کی کوئی کمی نہیں‘
ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز کے پاس ٹرین آپریشن کیلئے فیول کی کوئی کمی نہیں ہے۔
اپنے بیان میں ترجمان نے بتایا کہ لاہور اور کراچی کے ڈپو میں ایک ماہ کے فیول ذخائر موجود ہیں لاہور اور کراچی کےڈپو ریلوے کی 62 فیصدضرورت پوری کرتے ہیں جب کہ دیگر ڈویژنز میں بھی وافر فیول موجود ہے۔
ترجمان کے مطابق اب پاکستان ریلویز پہلے کی
طرح فیول خرید کر نہیں رکھتا ریلوے کے پاس بجٹ بھی دستیاب ہےاورفیول بھی،
ریلوے کے اسٹوریج ٹینک ہمیشہ بھرے رہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فیول کی فراہمی پر ریلوے اور پی ایس او کا معاہدہ ہے پاکستان ریلویز کو فیول کی بلا تعطل فراہمی پی ایس او کے ذمہ ہے۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔