کرایوں میں کمی سے متعلق بڑی خبر
لاہور: پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کردی گئی، کرایہ کم نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کے بعد لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرایہ نامہ آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اوورچارجنگ پر مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو 3 لاکھ 50 ہزار روپے کے جرمانے کیے جاچکے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ مسافروں کو زائد کرایہ بھی واپس کروایا جا
رہا ہے، نئے کرایوں پر عملدرآمد کیلئے خصوصی اسکواڈز قائم کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ 15 اور 16 ستمبر کی درمیانی شب کو وفاقی حکومت نے اگلے 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو خوشخبری دی تھی۔
ذرائع بتایا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 249 روپے 10 پیسے ہوگئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت 12 روپے 12 پیسے کمی کے بعد 141.93 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 249 روپے 69 پیسے ہوگئی۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔